turky-urdu-logo

استنبول اسٹاک مارکیٹ: منافع اور انڈیکس کے نئے ریکارڈز

استنبول اسٹاک مارکیٹ نے گذشتہ مالی سال 2020 میں منافع اور انڈیکس کے نئے ریکارڈز بنا لئے۔ سالانہ مالیاتی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے اسٹاک مارکیٹ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ 2020 میں ایک ارب 40 کروڑ ٹرکش لیرا یعنی 20 کروڑ ڈالر کا منافع حاصل ہوا ہے جو اب تک کا سب سے بڑا منافع ہے۔

مالی سال 2019 کے مقابلے میں استنبول اسٹاک مارکیٹ کے منافع میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ سال مارکیٹ کا آپریٹنگ ریونیو ڈھائی ارب ٹرکش لیرا یعنی 35 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی نئی حد کو پہنچ گیا۔

استنبول اسٹاک مارکیٹ میں اس وقت چار انڈیکسز کام کر رہے ہیں جن میں ایکویتی مارکیٹ، Debt سیکیورٹیز، ڈیریویٹو مارکیٹ اور ڈائمنڈ مارکیٹ انڈیکس شامل ہے۔

گذشتہ سال اسٹاک مارکیٹ میں سرگرم اور متحرک سرمایہ کاروں کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی جو 2019 کے مقابلے میں 64 فیصد زائد ہے۔

پچھلے سال استنبول اسٹاک مارکیٹ میں 8 کمپنیاں شامل ہوئیں جن کی مجموعی مالیت ایک ارب 10 کروڑ ٹرکش لیرا یعنی 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھی۔

استنبول اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ سال 200 ارب ٹرکش لیرا کے 1254 بونڈز جاری ہوئے۔

Read Previous

ترکی میں کورونا وائرس کی صور تحال

Read Next

کاراباخ کے شہید فوجی کے والدین کے نام ترک وزیر دفاع کا خط

Leave a Reply