fbpx
ozIstanbul

ترکی: بھارتی فلم انڈسٹری کے لئے بہترین شوٹنگ اسپاٹ

بالی وڈ کی فلم "درگا”  کی شوٹنگ ترکی کے جنوب مشرقی صوبے غازینتپ میں جاری ہے۔ بھارتی ہدایت کار  ربھو داس گپتا اپنی آنے والی ایکشن پر مبنی فلم کی شوٹنگ ترکی میں کر رہے ہیں۔

فلم کا کچھ حصہ صوبہ مردین میں بھی فلمایا گیا ہے۔ حال ہی میں یہ علاقہ لوکل اور بین الاقوامی فلم بینوں کی دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے جس کی بڑی وجہ اس علاقے کا تاریخی پس منظر ہے۔

غازینتپ محل، کا لیگلو  غار اور دیگر تاریخی مقامات پر شوٹنگ جاری ہے۔ ترکی کے مقامی پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ  مجھے بے حد خوشی ہے کہ ہدایت کار نے اپنی فلم کے لیے غازینتپ کا انتحاب کیا۔ یہ میرا آبائی علاقہ ہے اور مجھے دوسرے ممالک سے آنے والوں کو  یہاں کی خوبصورتی، قدرتی حسن اور تاریخ سے روشناس کروا کر بے انتہا خوشی محسوس ہوتی ہے۔

چونکہ یہ ایک ایکشن فلم ہے اور کچھ سینز کے لیے   دیہاتی علاقے  کی ضرورت تھی اس لیے ہم انہیں  غازینتپ لے آئے  جو کہ انہیں نہایت پسند آیا اان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی باقی فلم بھی ترکی میں شوٹ کرنا چاہتے ہیں۔

پچھلا پڑھیں

مسلمان خواتین کی عاملی کانفرنس 2021 آن لائن منعقد ہوگی

اگلا پڑھیں

استنبول ہالف میراتھون: کینیا کی ایتھلٹ نے جیت اپنے نام کر لی

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے