پاکستان کے مغربی صوبے خیبر پختون خوا کے مدرسے میں بم دھماکے سے 7 افراد شہید

Pakistani police officers and rescue workers gather at the site of bomb blast in Peshawar, Pakistan, Saturday, Jan. 5, 2019. Pakistani police say a car bomb exploded in a Peshawar neighborhood wounding three people and damaging several shops. (AP Photo/Mohammad Sajjad)

پاکستان کے مغربی صوبے خیبر پختون خوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر ایک مدرسے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید جبکہ 70 زخمی ہو گئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو ٹیمیں میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

پشاور کے سرکاری اسپتال لیڈی ریڈنگ کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے 7 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ 70 زخمیوں کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مدرسے کے زیر تعلیم 19 طلبا زخمی حالت میں اسپتال پہنچائے گئے۔

پشاور پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز نے دھماکے کو ٹائم بم قرار دیا اور کہا کہ دھماکہ خیز مواد ایک بیگ میں رکھ کر مدرسے لایا گیا تھا۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز دھماکے کی مزید تفتیش کر رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں چار سے پانچ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کر رہی ہے۔

Alkhidmat

Read Previous

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں

Read Next

ترکش ایتھلیٹ کیارہ نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

Leave a Reply