کرسٹوفر نولان کی “ٹینیٹ” اور والٹ ڈزنی کی “ملان” کے لائیو ایکشن ریبوٹ کی ریلیز تاخیر کا شکار ہونے کے بعد ہالی ووڈ کا موسم گرما میں بزنس کرنے کی مدوم امید بھی ختم ہو گئی۔
امریکہ کے کچھ حصوں میں کورونا وائرس کیسز کے اضافے کی اطلاعات کے ساتھ ، ڈزنی نے جمعہ کے روز وارنر بروس کے بعد “ملان” کو اگست کے آخر تک ملتوی کر دیا۔ ابتدائی طور پر مارچ میں ریلیز ہونے والی فلم 24 جولائی تک ملتوی کی گئی تھی۔ لیکن موجودہ حالات کے پیش نظر اسے مزید ملتوی کرنا پڑا۔
ڈزنی کے مشترکہ چیر مین ایلن ہورن اور ایلن برگ مین نے ایک بیان میں کہا کہ”اگرچہ وبائی مرض نے” ملان “کی رلیز کے ہمارے منصوبوں کو تبدیل کردیا ہے اور حالات کے تقاضوں کے مطابق ہی ہم آئیندہ بھی کوئی فیصلہ کریں گے ، لیکن اس نے اس فلم پر ہمارے اعتماد اور اس کے امید اور استقامت کے پیغام کو تبدیل نہیں کیا ہے۔
Tags: فن و فنکار ہالی ووڈ