وائٹ ہاوس کے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور ترک صدر رجب طیب ایردوان جون میں ریاست کے سربراہان کے طور پر پہلی ملاقات کریں گے۔
بیان کے مطابق جو بائیڈن اور ایردوان نے پہلی ٹیلی فونک ملاقات گزشتہ روز کی جس میں جون میں ہونے والی نیٹو کی سربراہی کانفرنس کے بعد ملاقات کا فیصلہ کیا گیا۔
گفتگو کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے ،مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور اختلافات سے بہتر انداز میں نمٹنے کے خواہشمند ہیں۔
بلجیم اور برسلز میں ہونے والی نیٹو کانفرنس کا مقصد خطے میں امن و امان کی صورتحال اور ہاہمی تعاون کے حوالے تبادلہ خیال کر نا ہے۔
