
آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف صدر ایردوان کی دعوت پر اتوار کی شام کو دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔
7 فروری کو آذربائیجان میں صدارتی انتخابات کے بعد علی یوف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
ترک کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ پیر کو دونوں صدور کی بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور ساتھ ہی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں فریق دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ موجودہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔