
آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے باکو میں ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان کا استقبال کیا۔
ترک وزارت خارجہ کے مطابق، فدان (NAM) کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے دارالحکومت میں ہیں، جو جمعرات کو ختم ہوگا۔
قبل ازیں انہوں نے (NAM) کے کوآرڈینیٹنگ بیورو کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
آذربائیجان نے 2019 میں 120 ممالک کے فورم NAM کی صدارت سنبھالی۔