Turkiya-Logo-top

سبکدوش آذربائیجانی سفیر خضر فرہادوف کی پاکستانی میڈیا کے نمائندگان سے الوداعی ملاقات

پاکستان میں اپنے یادگار سفارتی سفر کے اختتام پر آذربائیجان کے سبکدوش سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی میڈیا کے نمائندگان کے اعزاز میں خصوصی الوداعی نشست کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے اپنے دورِ سفارت کے دوران میڈیا کے تعاون اور پاک۔آذربائیجان تعلقات کے فروغ میں اس کے کردار کو سراہتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔

خضر فرہادوف نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی، باہمی روابط، ثقافتی تعلقات اور سیاحت کو اجاگر کرنے کے ساتھ عوامی سطح پر آگاہی اور قربت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے صحافتی اداروں کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو عوام تک پہنچانے والا مؤثر پل قرار دیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

اس موقع پر سبکدوش سفیر نے پاکستانی میڈیا کے نمائندگان میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں، جو پاک۔آذربائیجان تعلقات کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی و تعاون کو اجاگر کرنے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں پیش کی گئیں۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

الوداعی نشست میں شریک میڈیا نمائندگان نے خضر فرہادوف کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے ان کے لیے آئندہ ذمہ داریوں میں کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے صحافتی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Read Previous

امریکی فوج کا عراق سے مکمل انخلا کا اعلان، 23 سالہ فوجی مشن ستمبر میں ختم ہوگا

Read Next

ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کی مسلسل حمایت حاصل، اقوام متحدہ کا پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی تعداد اور شدت میں اضافے پر تشویش کا اظہار

Leave a Reply