پاکستان ، ترکی ، آذربائیجان دوستی پر نغمہ بنانے پر اسعد قریشی کو آزربائیجان کے سفیر نے ملاقات کے لیے بلا لیا۔

آزربائیجان کے سفیرعلی علیزادہ نے اسعد قریشی اور ان کی فیملی کو اسلام آباد ایمبیسی مدعو کیا۔

آزربائیجان کے سفیر نے اسعد قریشی کو آزربائیجان کے سرکاری دورے کی دعوت دے دی۔
آزربائیجان کے سفیر کا کہنا تھا کہ آذربائیجان سے والہانہ محبت کے اظہار پر پوری آزری قوم اسعد قریشی اور پاکستان کی مشکور ہے۔

آزربائیجان کے سفیر نے اسعد قریشی اور ان کے والدین کو آزربائیجان حکومت کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی۔
اسعد قریشی کے والدین نے علی زادہ کو قرآن پاک اور اے کیو برینڈ کی شلوار قمیض تحفے میں دی۔


