آذربائیجان کی اقوام متحدہ کی رکنیت کی 30 ویں سالگرہ، غیر وابستہ تحریک میں آذربائیجان کی چیئرمین شپ کی تیسری سالگرہ اور اقوام متحدہ کے عالمی دن کی مناسبت سے بین الاقوامی چیریٹی بازار 22 اکتوبر کو باکو میں حیدر علی یوف اسپورٹس اینڈ کنسرٹ کمپلیکس میں منعقد کیا جائے گا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق اس تقریب کا اہتمام آذربائیجان کی وزارت خارجہ، وزارتِ نوجوانان اور کھیل، ملک میں اقوام متحدہ کے رابطہ کار دفتر اور غیر وابستہ تحریک یوتھ آرگنائزیشن کے ذریعے کیا جائے گا۔
چیریٹی بازار کے دوران، آذربائیجان میں تسلیم شدہ سفارتی مشن اپنے قومی کھانوں اور دیگر تجارتی سامان (سووینئرز، کتابیں وغیرہ) سے کھانے کی اشیاء کو علامتی قیمتوں پر اپنے ممالک کو فروخت کریں گے۔
اس تقریب میں آذربائیجان سمیت مختلف ممالک کے قومی ،لوک موسیقی اور رقص پر مشتمل ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔
ساتھ ہی خیراتی مقاصد کے لیے ٹومبولا (لاٹری) بھی پیش کی جائے گی، جہاں ہر آنے والے کو قیمتی تحائف جیتنے کے لیے ٹومبولا کا ٹکٹ خریدنے کا موقع ملے گا۔