آج آذربائیجان اپنے قومی پرچم کی 102 ویں سالگرہ ملی جوش و جذبے سے منا رہا ہے۔
ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے اپنی ٹویٹر اکاونٹ پر اس مناسبت سے پیغام جاری کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ” برادر ملک آذربائیجان کو قومی پرچم کا دن مبارک ہو ۔آذربائیجان کا شاندار پرچم اس کی بہارد فوج کی کامیابی کے بعد مقبوصہ علاقوں میں لہرایا گیا ۔عزیز آذربائیجان، اپنے ترنگے پرجم کے سائے تلے ہمیشہ خوش رہیں۔
9 نومبر 1918 کو ترنگا پرچم جمہوریہ آذربائیجان (ADR) کے قومی پرچم کے طور پر اپنایا گیا تھا جو 1918 سے 1920 تک 23 ماہ کے لیے برقرار رہی۔