turky-urdu-logo

آذربائیجان نے 10 نومبر کو "یوم فتح” اور 27 ستمبر "یوم شہدائے کاراباخ” قرار دے دیا

آذربائیجان کے صدر الہام حیدر علی یوف نے ملک کے قومی دنوں میں دو اہم دنوں کا اضافہ کر دیا ہے۔ آرمینیا کی کاراباخ میں بدترین شکست اور نیگورنو کاراباخ کی آزادی کے دن یعنی 10 نومبر کو "یوم فتح "کا دن قرار دیا ہے۔

27 ستمبر کو آرمینیا نے آذربائیجان پر حملہ کیا تھا اس دن کو آذربائیجان کے صدر نے "یوم شہدائے کاراباخ” قرار دیا ہے۔

صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 27 ستمبر کو آرمینیا نے آذربائیجان پر حملہ کیا اور اسی دن باکو نے اپنے مقبوضہ علاقوں کی آزادی کی جنگ شروع کی۔

دونوں ملکوں کے درمیان جنگ 44 روز جاری رہی اور جیسے ہی آذربائیجان کی فوج نے شوشا شہر کو آزاد کروایا۔ یہ آزادی آرمینیا کی شکست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئی۔ آرمینیا نے شکست تسلیم کرتے ہوئے 10 نومبر کو آذربائیجان کے تمام مقبوضہ علاقے خالی کرنے کا اعلان کیا اور اپنی شکست کے معاہدے پر دستخط کئے۔

Read Previous

9 ماہ میں کورونا وائرس 500 صحافیوں کی جان لے گیا

Read Next

جرائم پیشہ نیٹ ورک کا کورونا وائرس کی جعلی ویکسین کا دھندا، انٹرپول نے وارننگ جاری کر دی

Leave a Reply