turky-urdu-logo

ایشیائی ممالک کی ترک دفاعی اسلحہ خریدنے میں دلچسپی

ایشیا کے اہم ممالک نے ترکی سے دفاعی اسلحہ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ترک دفاعی کمپنیوں نے "ڈیفنس پورٹ ترکی ساوٗتھ ایشیا فیئر” منعقد کی۔ کورونا وائرس کے باعث یہ نمائش آن لائن منعقد کی گئی جس میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان نے شرکت کی۔

بنگلہ دیش بحریہ کے سربارہ نیول کمانڈر محبوب الاسلام نے کہا کہ ان کا ملک ترکی سے ہیلی کاپٹر شپس اور پیٹرول بوٹس خریدنا چاہتا ہے۔

بنگلہ دیش نے ترکی کی سرکاری دفاعی کمپنی ایزیلان، ہیولسین اور راکستان کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیولسین کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بنگلہ دیش کی فوج کے لئے خریدا جائے گا۔

سری لنکا نے بھی اپنی زمینی فوج کے لئے ترکی سے اسلحہ خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ سری لنکا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ترکی سے دفاعی ساز و سامان کی خریداری کا ایک معاہدہ جلد ہی طے پا جائے گا۔

Read Previous

ترکش ایتھلیٹ نے انٹر نیشنل سوئمنگ لیگ میں 2 ریسیں اپنے نام کر لی

Read Next

مسلم دنیا میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ترک پروڈکٹس کی مانگ بڑھ گئی

Leave a Reply