
وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو کا کہنا ہے کہ ریاست و قوم باہمی تعاون کے ساتھ زلزلے کے زخموں کو مندمل کریں گے۔
میلوت چاوش اوغلو نے دیار باقر میں خیمہ سٹی کا دورہ کرتے ہوئے زلزلہ زدگان کی پرسان حالت دریافت کی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ شہریوں کی مدد کے لیے ہر طرح کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نقصانات کا تخمینہ، خاص طور پر شہر کے مرکز میں، تقریباً مکمل ہو چکا ہے، نئے مکانات کے لیے جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے اور سروے کا کام ختم ہونے والا ہے۔
انہوں نے لوگوں سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان کے وعدے کی نشاندہی کروائی کہ ایک سال کے اندر اندر زلزلے سے متاچر ہونے والے تمام شہریوں کے لیے گھروں کی تعمیر مکمل کر لی جائے گی۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بطور ریاست، یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم مستقل رہائش گاہوں کی تکمیل تک اپنے شہریوں کی ضروریات کو پورا کریں۔
ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے شہری ایک سال تک خیموں میں رہیں۔
اس لیے ہم کنٹینر شہر قائم کر رہے ہیں۔
دیار باقر میں بھی کنٹینر کی جگہ تیار ہے۔