turky-urdu-logo

ترکیہ کی جرمنی میں دو ترک صحافیوں کی حراست کی مذمت

صدارتی اطلاعاتی  امور  کے ڈائریکٹر  فخر الدین آلتون نے جرمنی میں دو ترک صحافیوں کی حراست کی مذمت کی ہے۔

آلتون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں صباح نیوز پیپر کے جرمنی کے نمائندے اسماعیل ایرل اور اخبار کے  ایڈیٹر انچیف  جمیل  آلبائے جوہری، گیوین کو   رجسٹرڈ  دہشت گرد تنظیم  فیتو  کےے رکن کی شکایت پر   حراست میں لیے جا نے کی مذمت کرتا ہوں۔

آلتون نے  کہا کہ  جرمنی میں  فیتو  کے خلاف رپورٹس کے لیے صبح سویرے ترک صحافیوں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مار کر ان کی گرفتاری اور ان کے آلات کو ضبط کرنا آزادی صحافت کی سخت خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صحافیوں کو خاموش کروانے کے لیے جرمنی کے اس موقف کو ناقابل قبول سمجھتے ہیں اور ہمیں اس ملک میں آزادی صحافت پر دباؤ پر تشویش ہے۔

ہم جرمن حکام کی فیتو کے اراکین کی سرپرستی کر نے  اور اس خونخوار دہشت گرد تنظیم کو روکنے اور  زیر حراست ترک صحافیوں کو جلد از جلد رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Read Previous

ترکیہ انتخابات جمہوری اور شفاف طریقے سے ہوئے ہیں،آذربائیجانی نمائندے

Read Next

پاکستان:ترک ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وفد کا شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی کا دورہ

Leave a Reply