دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سرکرکے واپس آنے والی امریکی کوہ پیماکھائی میں گرکر لاپتہ

مشہور امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن نیپال میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی  ‘ماؤنٹ مناسلو’ سر کرکے واپس آنے کے دوران گہری کھائی میں گر کر لاپتہ ہو گئیں۔

امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن نے  اپنے شوہر جم موریسن کے ہمراہ  پیر کے روز دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ‘ماؤنٹ مناسلو’ کو  سر کیا۔

اسی دن اس چوٹی کو سر کرنے کے لیے دیگر کوہ پیما بھی نکلے ہوئے تھے، اس دوران بدقسمتی سے برفانی تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ۔

مہم میں شریک کوہ پیماؤں کے مطابق چوٹی سر کرنے کے 15 منٹ بعد نیلسن کے ساتھ حادثہ پیش آیا اور وہ  پھسلتے ہوئے  برف میں 2,000 فٹ (600 میٹر) کے خلاء میں گرتی دکھائی دیں، جسے ‘کریوس’ کہا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیلسن کے شوہر موریسن اس واقعے کے بعد بحفاظت کیمپ میں واپس آنے میں کامیاب رہے۔

ریسکیو اہکاروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موسم کی خراب کی وجہ سے اس وقت سرچ آپریشن نہیں کیا جاسکتا۔

Read Previous

موجودہ بین الاقوامی نظام دنیا میں جاری مسائل حل کرنے میں ناکام رہا ہے : ترک وزیر خارجہ

Read Next

امریکا: قتل کے الزام میں قید پاکستانی 23برس بعد رہا

Leave a Reply