
امریکی ریاست میری لینڈ کی عدالت نے پاکستانی نژاد عدنان سید کو اپنی کلاس فیلو لڑکی کے قتل کے الزام سے 23 سال بعد بری کردیا۔
عدنان سید کو 1999 میں 18 سال کی عمر میں اپنی کلاس فیلو لڑکی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عدنان سید کو مقتولہ کے ساتھ آخری رابطہ ہونے کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا۔
کیس 23 سال تک امریکی عدالت میں زیر سماعت رہا، اس دوران مختلف ایجنسیوں نے تفتیش کی، بالآخرعدنان سید کو 23 سال قید میں رکھنے کے بعد باعزت رہا کر دیا گیا۔
عدنان سید کو رہائی کے بعد بھی قانونی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جس کے تحت وہ بغیر اطلاع محدود علاقے سے باہر نہیں جا سکیں گے۔