
ترک ڈرون دنیا بھر میں مقبول ہو رہے ہیں ۔ ڈرونز کی عالمی رسائی کو مزید بڑھاتے ہوئے ترک ڈرون کمپنی اور ملائیشین ڈورن کمپنی کے درمیا ن مزید نئے معاہدوں پر دستخط کیے گئے
ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (TAI) اور ملائیشین ڈرون کمپنی TITRA بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں اور ہیلی کاپٹروں کی برآمد کے لیے نئے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز کے نائب چئیر مین عمر جند وردان نے اپنے بیان میں کہا ملائیشین فضائی کمپنی کو ہم تین جنگی ڈرون فروخت کریں گے۔ جن کی مالیت 100 ملین ڈالر سے زائد کی ہے۔
اس کے علاوہ ترکیہ اور ملائیشیا کی دفاعی کمپنی کے مابین ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مزید فروخت کے لیے تعاون کیا جائے گا ۔ جسے بعدازاں عالمی مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا