امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں آذربائیجان کی زمین پر آرمینی حملوں اور پہاڑی قارا باغ پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
آذربائیجان اور ترکی کے پرچموں کے ساتھ مظاہرین وائٹ ہاوس کے سامنے جمع ہوئے اور آذربائیجان کے حق میں نعرے لگائے۔
مظاہرین نے آرمینیا کے قبضے اور جارحانہ روّیےکے خلاف تنقیدی تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے امریکی انتظامیہ سے ، قبضے اور شہریوں پر حملوں کے خاتمے کےلئے،آرمینیا پر دباو ڈالنے کا مطالبہ کیا۔