موسمیاتی تبدیلیوں سے قدرتی آفات، 20 سال میں 12 لاکھ افراد جاں بحق

اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ 20 برسوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے 7،348 قدرتی آفات آئیں جس میں اب تک 12 لاکھ 30 ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موسموں کی شدت اور اس کے نتیجے میں آنے والی قدرتی آفات سے 2000 سے 2020 تک چار ارب 20 کروڑ افراد متاثر ہوئے۔

ان قدرتی آفات سے ایک محتاط اندازے کے مطابق تین ہزار ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

سب سے زیادہ 577 قدرتی آفات چین جبکہ دوسرے نمبر پر 467 آفات امریکہ میں آئیں۔

بھارت تیسرے نمبر پر رہا۔ یہاں حالیہ بیس برسوں میں 321 قدرتی آفات آئیں۔ 304 قدرتی آفات کے ساتھ فلپائن چوتھے اور 278 کے ساتھ انڈونیشیا پانچویں نمبر پر ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق حالیہ پچاس برسوں میں 11 ہزار قدرتی آفات موسم، ماحولیاتی تبدیلیوں اور سمندری طوفان کی صورت میں آئیں۔

ان قدرتی آفات میں 20 لاکھ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 36 ہزار ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے 1990 سے 1999 تک چار ہزار دو سو بارہ قدرتی آفات آئیں جس میں 11 لاکھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دنیا کے 3 ارب 35 کروڑ افراد ان قدرتی آفات سے متاثر ہوئے جبکہ معیشتوں کو ایک ہزار 630 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

Read Previous

کرغیزستان میں انتخابات کے متنازعہ نتائج پر ہنگامے، صدر سورنوبے مستعفی

Read Next

آرمینیا کے آذری علاقوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف امریکہ میں احتجاج

Leave a Reply