
حماس کے سیاسی شعبے کے اسماعیل ہانیہ نے اقوامِ متحدہ میں فلسطین کو مکمل رکنیت دیے جانے کی قرارداد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کرنے کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل تمام جرائم کا ارتکاب امریکی چھتری تلے کر رہا ہے۔
لہٰذا امریکہ بھی اسرائیلی جرائم و بربریت میں برابر کا شریک ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اگر صہیونی رفح میں داخل ہوئے تو اہلِ غزہ اپنا دفاع کرنے اور حملہ آوروں کے خلاف ہر ممکن مزاحمت کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔