ترکیہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے پاک ترک پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے چیئر مین علی شاہین سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران، سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے علی شاہین کی خدمات پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
بات چیت کا مرکز دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی حکمت عملیوں پر تھا۔