turky-urdu-logo

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (اے کے) پارٹی نے 2001 میں اپنے قیام کے بعد سے ہر انتخابات میں کامیابی حاصل کی،صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا ہے  کہ ترکیہ کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (اے کے) پارٹی نے 2001 میں اپنے قیام کے بعد سے ہر انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

صدر ایردوان نے 22 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اے کے پارٹی کے قیام کے بعد ہم نے ہر الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے،جس کا آغاز ہم نے اس وعدے کے ساتھ کیا تھا کہ ‘ترکیہ میں اب کچھ بھی ویسا نہیں ہوگا اور ترکیہ ہر نئے دن کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔

14 اگست 2001 کو قائم ہونے والی آ ق پارٹی صدر ایردوان کی قیادت میں بترین کام سر انجم دے رہی ہے ۔

صدر ایردوان جو 2003 میں وزیر اعظم بنے اور 2014 سے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مئی میں ہونے والے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں حالیہ فتح کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے صدر ایردوان  نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ انتخابی عمل، جس نے ایک بار پھر ان لوگوں کو شکست دی جو خود کو قومی خواہشات سے بالاتر سمجھتے ہیں، ہماری سیاسی تاریخ میں ایک خاص مقام حاصل کرے گا۔

صدر ایردوان  نے اے کے پارٹی کے ارکان پر زور دیا کہ وہ آئندہ 2024 کے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لیے چوبیس گھنٹے کام کریں جو مارچ میں متوقع ہیں۔

اے کے پارٹی کے 21 سال کے اقتدار کے دوران، صدر ایردوان نے کہا کہ اس نے ایسے کام اور خدمات پیش کی ہیں جو ترکیہ کے ایک ایک انچ کو زرخیز بنا دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتخابات میں ہماری کامیابی کی سب سے اہم وجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج جس طرح ہم 14-28 مئی کے انتخابات میں فتح کے فخر کے ساتھ اپنی 22 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، امید ہے کہ، ہم 31 مارچ 2024 کے انتخابی فتح کی خوشی کے ساتھ اپنی 23 ویں سالگرہ بھی منائیں گے۔

Read Previous

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستان کی آزادی کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر  کنسرٹ کا انعقاد

Read Next

پاکستانی یومِ آزادی کی تقریبات، آذر بائیجانی کوہ پیما اسرافیل عاشورلی کو خصوصی خراج تحسین

Leave a Reply