turky-urdu-logo

زلزلہ متاثرین کے لیے دنیا بھر سے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری

زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے دنیا بھر سے  امداد فراہمی کا سلسلہ جاری ہے

ماسکو میں ترکیہ کے سفارتخانے کی جانب سے   ایک بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ میں 200 ٹن امدادی سامان جس میں ادویات، اشیاخوردنوش  اور دیگر سامان ترکیہ روانہ کر دیا گیا ہے

امریکی وزیر خارجہ  انتھونی  بلنکن   کے مطابق زلزلوں کے بعد ترکیہ اور شام کے لیے انسانی امداد کی سطح کو 185 ملین ڈالر تک  کر دیا گیا ہے۔

ٹویٹر پر اپنے بیان میں انتھونی بلنکن نے واضح کیا ہےکہ اب تک فراہم کی جانے والی 85 ملین ڈالر کی امداد کے علاوہ، مزید 100 ملین ڈالر انسانی ہمدردی کی مد میں دیے جائیں گے۔”امریکہ ترکیہ اور شامی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔” اسی طرح بوسنیا ۔ ہرزیگوینا میں کیتھولک کمیونٹی نے ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے امداد جمع کی۔

کیتھولک کمیونٹی نے ملک بھر میں منعقدہ  مذہبی رسومات اپنے ارکان کو ترکیہ اور شام میں آفت زدگان کی مدد  کی اپیل کی اور دارالحکومت سرائیوو کے ’ہارٹ آف جیسس کیتھیڈرل‘ میں امدادی بکس قائم کیے۔

کیتھولک کیمیونٹی نے اپنے اعلان میں  کہا ہے کہ "ہم زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ اپنی اخلاقی مدد کا اظہار کرنا چاہتے ہیں اور ہم زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعزیت کرتے ہیں

سربیا نے بھی زلزلہ زدگان کے لیے امداد روانہ کی ہے جس میں زلزلہ متاثرین کے لیے خوارک اور طبی سہولت شامل ہے

نیٹو نے بھی 600 کنٹینرز کو بحری جہاز کے ذریعے ترکیہ روانہ کر دیا گیا ہے۔ جو کم از کم 4 ہزار متاثرہ افراد کو عارضی گھر فراہم کرے گا

متحدہ عرب امارات نے  بھی اب تک ترکیہ اور شام میں 118 ہوائی جہازوں امداد بھیجی ہے

جس میں 3,375 ٹن خوراک، طبی سامان اور خیمے  ترکیہ اور شام پہنچا دیے گئے ہیں۔

 

Read Previous

اٹلی میں ترک طلباء کا زلزلہ متاثرین سے اظہاریکجہتی

Read Next

پاکستان: پہلی اینی میٹڈ فیچر فلم ’اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ2‘ ریلیز کیلئے تیار

Leave a Reply