turky-urdu-logo

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عالمی اور ترک تنظیموں کی امدادی سرگرمیاں جاری

پاکستان میں سیلاب کے باعث  ایک کروڑ سےزائد انسانوں  کو  اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور کیا ہے۔

اقوام ِ متحدہ  سے منسلک انٹر نیشنل مائیگریشن آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ تحریری  بیان میں  اطلاع دی گئی ہے کہ  تنظیم کا  پاکستان میں  دفتر  سیلاب سے متاثرہ  شہریوں کو پناہ  گاہیں فراہم کرنے  کے لیے  مقامی  شراکت داروں کے ہمراہ  مل کر کام  کر رہی  ہے۔

صوبہ سندھ کی تحصیل  تھل میں آئی او ایم نے اپنے مقامی شراکت داروں میں سے  ٹیکنیکل کوآپریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ ایجنسی  کے ساتھ مل کر، "25,000 پناہ گاہوں کا سامان سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا ہے اور ضرورت مند دیگر علاقوں تک امداد پہنچانے کے لیے یہ  تنظیم حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

اب تک سیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں تقریباً 10 ملین لوگوں کے  بے گھر ہونے  کی وضاحت کرنے والے    IOM کا  کہنا ہے کہ   اسے  فکر ہے کہ بہت سے لوگ اپنی ضرورت کے مطابق امداد حاصل نہ کر پائیں گے  اور یہ  اپنے بین الاقوامی شراکت داروں سے اپنی امداد کو بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ”

دوسری جانب  آفات و ہنگامی حالات  امور کے دفتر آفاد نے   صوبہ سندھ میں خیمہ بستیاں قائم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

ترک ہلال ِ احمر بھی  سیلاب کی آفت سے   متاثرہ پاکستان   میں اپنی امدادی  سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

Read Previous

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

Read Next

ترکیہ عالمی سطح پر اناج بحران کو روکنے کیلیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply