turky-urdu-logo

ترکیہ عالمی سطح پر اناج بحران کو روکنے کیلیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، صدر ایردوان

ترک صدر رجب طیب  ایردوان کا کہنا ہے کہ  ترکیہ یوکرین  میں پھنسے اناج کی بحالی کے لیے دن رات کام   کر رہا ہے اور اناج کو افریقہ کو برآمد کرنے کے لیے "مخلصانہ کوششیں” کر رہا ہے۔

ترک صدر ایردوان نے سمرقند ، ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس  کے دوسرے سیشن   سے خطاب کرتے ہوئے کہا   کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے طور  مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں  کہ اناج ان لوگوں تک پہنچ جائے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، خاص طور پر افریقہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو۔

صدر نے کہا کہ  ترکیہ یوکرین میں تنازعہ کو جلد از جلد سفارت کاری کے ذریعےحل کرنے کے لیے  ہر ممکن حد تک کوششیں” کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ  ایس سی او ممالک کے مشترکہ تعاون سے بلاک کے ساتھ تعاون کو اعلی سطح تک بڑھانے کا خواہش مند ہے  اور ایشیائی ممالک کے ساتھ ہر شعبے میں  تعلقات میں فروغ کے لیے کام کر رہا ہے

انہوں نے کہا کہ "گزشتہ دہائی میں ایک ڈائیلاگ پارٹنر کے طور پر ہماری حیثیت کی بدولت یہ جگہ ایشیا   سے ہمارے تعلقات میں  بہتر ی کا سبب بنی ہے

صدر نے مزید کہا کہ ترکیہ دنیا کا "سب سے زیادہ فیاض ملک” ہے کیونکہ یہ اپنی قومی آمدنی کا تقریباً 1 فیصد انسانی امداد کے لیے مختص کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہمارا مقصد اپنے خطے اور اس سے باہر کاروباری سفارت کاری کے ساتھ امن قائم کرنا ہے جس کا مقصد  لوگوں اور انسانی اقدار  کا تحفظ کرنا ہے

صدر ایردوان  نے سمٹ میں فیملی فوٹو شوٹ میں بھی شرکت کی۔

دو روزہ سمر قند دورے پر  صدر ایردوان عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور ایس سی او سربراہ اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی

2012 میں اس تنظیم کا رکن بننےکےبعد پہلی بار ترکیہ نے اجلاس میں صدارتی سطح پر شرکت کی

 

Read Previous

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عالمی اور ترک تنظیموں کی امدادی سرگرمیاں جاری

Read Next

سعودی عرب: حج و عمرہ زائرین کے لیے سفر میں آسانی کے لیے حکومت کا بڑا اقدام

Leave a Reply