turky-urdu-logo

ترکیہ اور لیبیا کے درمیان ہائیڈرو کاربن کے شعبے پر معاہدہ

ترک اور لیبیا کے مابین ہائیڈرو کاربن پر معاہدہ طے پا گیا ۔ ترک وزیر خارجہ نے لیبیا کے وزیر خارجہ  نجلا منگوش کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ ترکیہ اور لیبیا نے ہائیڈرو کاربن  مفاہمتی معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں۔ جبکہ گیس اور دیگر توانائی کے منصوبوں پر مختلف وزارتوں سے بات چیت جاری ہے  ۔ ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ طویل عرصے سے لیبیا میں اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ قومی حکومت کے معاہدے کی حمایت کر رہا ہے لیکن حال ہی میں اس نے مشرقی انتظامیہ کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ ہم لیبیا کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور لیبیا کی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے   ترک وزیر خارجہ  نے مزید کہا کہ ترک ائیر لائنز دوبارہ لیبیا کے لیے پروازیں شروع کرے گا

دوسری طرف  لیبیا کے  وزیراعظم عبدالحمید دیبے نے ترک وفد کی  میزبانی کی اور دورے کے دوران طے پانے والے معاہدوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ لیبیا وزیر اعظم نے کہا کہ وہ انتحابات کے انعقاد کے لیے درکار بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنے کے لیے متفق ہیں ۔ جو لوگ بھی ہمارے ملک کے اتحاد کا احترام کرتے ہیں ہم ان کہ خیر مقدم کرتے ہیں ۔

خیال رہے کہ ترک  وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو، وزیر توانائی و قدرتی وسائل فتح دنمیز، وزیر قومی دفاع ہولوسی آکار، وزیر تجارت مہمت موش، صدارتی مواصلات کے ڈائریکٹر فخر الدین التو اور ایوان صدر کے ترجمان پر مشتمل وفد نے لیبیا  کے دارالحکومت طرابلس کا دورہ کیا۔

Alkhidmat

Read Previous

آذربائیجان میں پہلے ترک معارف اسکول کا افتتاح

Read Next

ٹوئٹر میں ایڈٹ بٹن اب مخصوص صارفین کو دستیاب

Leave a Reply