turky-urdu-logo

ارطغرل غازی کے بعد ایک اور ترک ڈرامہ پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا

پاکستان میں ترک تاریحی ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کی بے پناہ مقبولیت کے بعد اب ایک اور ترکش ڈرامہ ’’یونس ایمرے ‘‘ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بہت جلد پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
رواں برس اپریل میں رمضان المبارک میں ترکی کا مشہورڈرامہ ’’دیریلش ارطغرل‘‘ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پراردو میں ڈب کرکے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے نام سے پی ٹی وی پرپیش کیا گیا جس نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

گزشتہ روزفیصل جاوید خان نے ٹوئٹرپرایک بارپھر ’’یونس ایمرے‘‘ کو پی ٹی وی پر دکھائے جانے سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا یونس ایمرے (صوفی درویش) 13 ویں صدی کے اسلامی صوفیانہ شاعراور گاؤں میں رہنے والے فقیر تھے۔ یہ ڈرامہ ان کی زندگی کے بارے میں ہے جنہوں نے اپنی زندگی مکمل طور پر اللہ کے لیے وقف کردی تھی۔ اس ڈرامے کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

پاکستانی سرکاری ٹیلی وثرن پی ٹی وی پر یونس ایمرے کا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ شائقین بھی اس نئے ڈرامہ سیریل کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔

Read Previous

یورپ سے سیاسی اور نظریاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر تعلقات نہیں چاہتے،ترکی

Read Next

ترکی،فٹ بال کلب کے متعدد کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار

Leave a Reply