turky-urdu-logo

سر زمین افغانستان کو کسی کے بھی خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،افغان حکومت

افغان طالبان نے امریکا کو یقین دہانی کرائی ہےکہ وہ دوسروں کی جنگ لڑیں گے اور نہ ہی افغان سر زمین کو کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دیں گے۔

افغان ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے اعلیٰ سطحی وفد نے قطری دارالحکومت دوحہ میں گذشتہ دنوں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں کی تھیں۔

ملاقاتوں میں افغان حکومت کی نمائندگی اسلامی امارت افغانستان کے انٹیلیجنس چیف مولوی عبدالحق واثق سمیت جنرل ڈائریکٹر انٹیلیجنس نے کی، جب کہ امریکی وفد میں سی آئی اے سمیت وائٹ ہاؤس کے نیشنل سکیورٹی کونسل اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام شامل تھے۔

ملاقاتوں میں طالبان نے امریکی حکام کو واضح کیا کہ اسلامی امارت دوسروں کی جنگ نہیں لڑے گی۔

ملاقات میں طالبان حکام نے بتایا کہ افغان طالبان نے پاکستانی حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان امن مذاکرات کی حمایت اور ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔

طالبان کا کہنا تھا کہ امن کا قیام دونوں فریقین کا مسئلہ ہے، طالبان حکام نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خواہ وہ امریکی اتحاد کا حصہ نہ بھی ہو۔

افغان ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے بھی طالبان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ افغانستان میں کسی عسکری گروہ کی مالی امداد نہیں کریں گے۔

Read Previous

پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی ’گرے لسٹ‘ سے نکلنے کا امکان

Read Next

سعودی خاتون تیراک نے بحیرہ احمر عبور کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Leave a Reply