turky-urdu-logo

سعودی خاتون تیراک نے بحیرہ احمر عبور کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

سعودی خاتون تیراک ڈاکٹر  مریم بن لادن نے تیرکر بحیرہ احمرعبورکرنے والی پہلی عرب خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا۔سعودی خاتون تیراک نے بحیرہ احمر کے آبنائے تیران کے پانیوں میں چار گھنٹے تک  تیراکی کی اور مصر کے ساحل پر بحفاظت پہنچ گئیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے والی پہلی عرب اور سعودی خاتون ہیں،

ان کا یہ سفر بحیرہ احمر میں بحری حیاتیات کے تحفظ کے لیے بیداری مہم کا حصہ ہے۔ بحیرہ احمر اور بالخصوص آبنائے تیران خونخوار شارک مچھلیوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کے علاوہ  ڈاکٹر مریم بن لادن نے   2015 میں ترکی میں یورپ سے ایشیا  تک تیر کر عبورکرنے والی پہلی عرب خاتون بھی ہیں ۔انہوں نے2017 میں  دبئی کینال میں 24 کلومیٹر کا فاصلہ گیارہ گھنٹے 41 منٹ میں طےکرکے ریکارڈ بھی  قائم کیا تھا۔

Read Previous

سر زمین افغانستان کو کسی کے بھی خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،افغان حکومت

Read Next

سعودی حکومت کا فیفا ورلڈ کپ شائقین کیلئے مفت عمرہ ویزا کا اعلان

Leave a Reply