
صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ آق پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے قیصری میں پارٹی کے جلسے میں شہریوں سے خطاب کیا۔
صدر ایردوان نے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیصری کے مقامی لوگ اناطولیہ کے وسط میں صنعت، تجارت اور زراعت میں ملک کو ترقی دینے کی تحریک کا ذریعہ رہے ہیں
صدر ایردوان نے تمام 81 صوبوں کے لیے راہ ہموار کرنے میں قیصری کے قائدانہ کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اگر آج ہمارے لوگ تجارت میں اضافے اور اپنے ملک کی ترقی کے لیے دنیا کے کونے کونے کا سفر کر رہے ہیں۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے ترکیہ کو سیاسی، اقتصادی، فوجی اور سماجی لحاظ سے جمہوریہ کی تاریخ میں مضبوط ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ایک طرف ہم نے ان خامیوں کو دور کیا ہے جو ہماری ماضی کی کچھ غلطیوں کی وجہ سے سامنے آئی ہیں اور اب ہم ان خامیوں کو اپنی طاقت میں بدل رہے ہیں اور اپنے ملک کی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہم نے ملک و قوم کے لیے جو کام کیا ہے اس کا بھرپور صلہ ملا ہے۔
اور بالآخر، ہم نے گزشتہ 21 سالوں میں ترکیہ میں تین گنا ترقی حاصل کی ہے۔