turky-urdu-logo

ترک حکومت اپنی قوم کے تحفظ کے لیے دن رات کام کرتی رہے گی،صدر ایردوان

صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ  آق پارٹی کے چیئرمین  صدر ایردوان  نے اسپارتا میں پارٹی کی ریلی میں شہریوں سے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ  کو پچھلی دہائی میں دہشت گردی سے لے کر بغاوت کی کوشش تک، وبائی مرض سے لے کر ہمارے خطے میں تنازعات تک، کئی پے در پے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور پھر دو یکے بعدیگرے زلزلوں نے ہمارے ملک کو ایک لمحے کے لیے لرزا کر رکھ دیا مگر میری بہادر ترک قوم آج بھی ہمت ہارے بغیر ان تمام مشکلات کا اللہ کے فضل وکرم سے بھر پور سامنا کر رہی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہماری حکومت اپنے کیے ہوئے وعدوں پر تیزی سے عمل کر رہی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ  ہم 2024 کے دوسرے نصف حصے سے  ہی شروع کیے گئے پروگرام کے  بہترین نتائج دیکھیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ہماری قومی آمدنی، روزگار، پیداوار اور برآمدات ہماری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔

جیسے جیسے مہنگائی کم ہوتی جائے گی  ویسے ویسے ہماری  معیشت بہتری کی طرف اپنے قدم بڑھاتی جائے گی۔

 

Read Previous

مضبوط ترک اتحاد دنیا بھر میں امن کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کرے گا،ترک کمیونیکشن ڈائریکٹر

Read Next

ترکیہ دفاعی صنعت میں مکمل طور پر خود مختار ہونے کے لیے اپنی کوشش جاری رکھے گا،صدر ایردوان

Leave a Reply