turky-urdu-logo

مضبوط ترک اتحاد دنیا بھر میں امن کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کرے گا،ترک کمیونیکشن ڈائریکٹر

ترک کمیونیکشن  ڈائیرکٹر فرحتین آلتون کا کہنا تھاکہ ترک دنیا کے مابین مضبوط اتحاد دنیا بھر میں امن اور خوشحالی کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔

فرحتین آلتون نے قازقستان کے سرکاری اخبار Egemen Kazakhstan میں شائع ہونے والے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک مضبوط ترک یونین دنیا میں ایک سیسہ پلائی دیوار کا کام سر انجام دے گی جو عالمی سکون، خوشحالی اور امن کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ نوروز ایک تاریخی تہوار ہے جو وسطی ایشیا سے اناطولیہ تک پھیلے ہوئے ترکیہ کے وسیع علاقے میں صدیوں سے منایا جاتا رہا ہے فرحتین آلتون کا کہنا تھا  کہ نروز موسم بہار کے آغاز  کی خوشخبری دیتا ہے ۔

ترک دنیا اس سال رمضان کے بابرکت مہینے  میں نوروز کے تہوار کی خوشیاں منا رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے اور بھی خوشی اور مسرت کا باعث ہے۔ ترک دنیا میں، نوروز اتحاد کی علامت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خاص دن ترک عوام کے درمیان یکجہتی، اتحاد اورجذبات کو تقویت دیتا ہے۔

 

 

Read Previous

صدرایردوان کی انقرہ میں پیشہ ور ڈرائیوروں کے ساتھ افطاری

Read Next

ترک حکومت اپنی قوم کے تحفظ کے لیے دن رات کام کرتی رہے گی،صدر ایردوان

Leave a Reply