turky-urdu-logo

2024 ورلڈ اسلامک اکنامک فورم کی میزبانی ابو ظہبی کرے گا

یو اے ی کا داراالحکومت ابوظہبی2024 میں ورلڈ اسلامک اکنامک فورم، WIEF کی میزبانی کرے گا۔

ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ کاکہنا ہے کہ یہ ایونٹ 15 سے 17 جنوری 2024 تک ابوظہبی میں ہوگا۔

ورلڈ اسلامک اکنامک فورم کا پہلا اجلاس 2005 میں ہوا تھا۔

اس فورم کا مقصد امن، انصاف اور مساوات کی اسلامی اقدار کو فروغ دینا اور اقتصادی ترقی اور رجحانات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے عالمی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

اس فورم ک ذریعے دنیا بھر کے ماہرین تعلیم اور کاروباری شخصیات کے درمیان ڈائیلاگ ، خیالات اور علم کے تبادلے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیا جاتا ہے۔

ابوظہبی کے مختلف ادارے ، ایدنک گروپ اور محکمہ ثقافت و سیاحت اس تقریب کے لیے مشترکہ طور پر کام کررہے ہیں۔

ابوظہبی ورلڈ اسلامک اکنامک فورم کے 14 ویں ایڈیشن کی میزبانی کر رہا ہے ۔

وام کے مطابق ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ کے چیئرمین محمد علی الشرافہ اور WIEF فاؤنڈیشن کے چیئرمین تان سری ڈاکٹر سید حامد البر نے ابوظہبی کے قومی نمائش مرکز ، ایدنک میں 15 سے 17 جنوری 2024 تک 14ویں WIEF فورم کی میزبانی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ کے چیئرمین محمد علی الشرافہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ اسلامک اکنامک فورم کی میزبانی کرنے پر خوشی ہے ۔

یہ فورم بین الاقوامی تعاون اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فورم کی میزبانی شریعت کے مطابق معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے اور تجارت اور کاروبار کو بڑھانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ڈائیلاگ کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کی عکاسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں حلال فوڈ، اسلامی فنانس بشمول فنٹیک نے دنیا کے کئی حصوں میں ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے۔

Read Previous

سید مزمل حسن زیدی ٹوئٹر کا بلیو ٹک 8ڈالر ماہانہ میں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

Read Next

ترک اسٹیٹس کا سربراہ اجلاس سمرقند میں اختتام پذیر ہو گیا

Leave a Reply