
ترک وزارت ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے مطابق رواں سال گرم ہو کے غباروں پر سیاحوں کی تعداد میں 3 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ اب تک تقریباً 281,000 مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کو ملک بھر میں 14,000 سے زیادہ گرم ہوا کے غباروں کی سیر کی۔
ترک وزارت کے مطابق کپادوکیہ گرم غباروں کے فیسٹول کے اختتام میں تقریباً313 گرم ہوا کے غباروں نے سیاحوں کو مختلف سیاحی مقام ڈینزلی، پاموکلے سمیت دیگر مقامات کی فصائی سیر کروائی ۔
حکام کے مطابق گرم ہوا کے غباروں کی تربیتی پروازوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال کی تعداد 1681 سے 2681 تک اضافہ ہوا ہے۔