
21 سالہ آئسو ترک اولو برطانیہ اور فرانس کو الگ کرنے والے انگلش چینل کو تیر کر سب سے کم عمر تیراک بن گئی ہیں انہوں نے 60 کلومیٹر طویل سفر 16 گھنٹے اور 28 منٹ میں عبور کیا ۔ آئسو ایک ترک یونیورسٹی میں ایجئین یونیورسٹی فیکلٹی آف اسپورٹس سائنسز کے طالب علم ہیں ۔
آئسو کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل مرحلہ تھا مگر جب میں نے اپنے ملک کی نمائندگی کا سوچ کر ساحل پر قدم رکھا تو میری ساری تھکن دور ہو گئی،اس مشکل مرحلے میں میری حوصلہ افزائی کرنے والوں کی مشکور ہوں۔
ترک وزیرکھیل مہمت کاسپوگلو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آئسو اولو کو مبارک باد دی