turky-urdu-logo

امریکہ میں ترک روایات کا حامل ثقافتی میلہ

امریکی ترک ایسوسی ایشن آف واشنگٹن ڈی سی  کے زیر اہتمام  ترک  روایات کا حامل ثقافتی میلہ  گزشتہ روز پنسلوانیا ایونیو  میں منعقد کیا گیا۔  نیویارک کے قونصل جنرلز، نیو یارک سٹی کے سینئر ایگزیکٹوز، سفارتی مشن کے افراد سمیت مختلف   معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

نیویارک میں ترکیہ کے قونصل جنرل ریحان اوزگور تقریب میں اپنی تقریر  میں کہا کہ ٹرکش ہاوس  گزشتہ سال ستمبر میں اپنے افتتاح کے بعد سے تقریباً 50 قومی اور کثیر الاقومی  تقریبات کی میزبانی کر چکاہے۔

انہوں نے بتایا کہ "میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ ٹرکش  ہاؤس شہر میں عالمی  سطح پر  ملاقات کا نیا ایڈرس بن چکا ہے۔ میں آپ کو ایک بار پھر یاد دلاتا ہوں کہ ہمارے دروازے ہر اس شخص کے لیے کھلے ہیں جو ترکیہ کی مہمان نوازی کا تجربہ کرنا چاہتا ہے۔

مہمانوں کو دنیا کے مختلف حصوں کے روایتی کھانوں کی ثقافت خصوصاً ترکی کے کھانوں سے محظوظ کرایا گیا  جس میں ترک کی روایتی کافی بھی شامل تھی  رات کے وقت مختلف میوزک کنسرٹس بھی پیش کیے گئے۔

فیسٹول میں عثمانی ترک ثقافت کی عکاسی کرنے والی پروڈکٹس بھی رکھی گئی تھیں جن میں ہاتھ سے بنے ہوئے قالین، روایتی عثمانی کپڑے اور آرائشی ٹائل شامل تھے

Read Previous

صدر ایردوان اور یو اے ای کے صدر کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Read Next

پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی ’گرے لسٹ‘ سے نکلنے کا امکان

Leave a Reply