ترک جمہوریہ شمالی قبرص میں وباء کے باعث پھنسے 116 پاکستانی بدھ کے روز چارٹرڈ طیارے کے ذریعے فیصل آباد پہنچے۔ انقرہ میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے موجود سفارتکار عبدالکبر نے شماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوٹر پیغام کے ذریعے خبر شئیر کی اور وطن واپس پہنچنے والوں کا خیر مقدم بھی کیا۔ ترکی نے اس سے قبل بھی پاکستانی شہریوں کو باحفاظت وطن واپس پہنچایا ہے اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بھی بھرپور امداد کی جس میں حفاظتی کٹس، وینٹی لیٹرز، ماسک اور دستانے شامل ہیں۔