بحیرہ مرمرہ میں استنبول کے ساحل کے قریب مقام ہیبیلیڈا میں واقع کتابوں کی دکان راہ گیر وں کو ماضی سے جوڑتی ہے ۔ یہ کتابیں ترک تاریخ، فن و تعمیر ،ثقافت اور لوگوں کی زندگی پرمبنی ہیں۔
اڈھیر عمر شخص ناظم حکمت کافی عرصے سے پرانی کتابیں فروخت کرتے آرہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل وہ استنبول سے وہ ہیبیلیڈا کے مقام چلے گےاور پھر انہوں نے کتابوں کی دکان کھولنے کا فیصلہ کیا ۔ تاکہ نوجوانوں تک ترک تاریخ اور ثقافت پہنچا سکے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پرانے اخبار، میگزین اورٹائپ رائٹر اور تصاویر بھی ابھی تک مخفوظ رکھی ہیں جو لوگوں کی توجہ کی زینت بنتی ہے ۔
ہیبیلیڈا اقلیتوں کا گھر بھی رہا ہے اور یہ ترکیہ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سیاحوں کے لیے سیاحتی مقامات میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔یہ آبنائے باسپورس کے ساحلوں سے 40 منٹ کا فیری ٹرپ مسافت پر واقع ایک خوبصورت مقام ہے جو اپنے ساحلی علاقے، جنگل ،سائیکلنگ ٹریک اور متعد قسم کے پھولوں کی وجہ سے کافی مقبول ہے۔
