معروف ہالی وڈ اداکارہ چھٹیاں گزارنے ترکیہ پہنچ گئیں

گولڈن گلوب اور ایمی ایوارڈ یافتہ 57 سالہ اداکارہ سارہ جیسیکا پارکرچھٹیاں گزارنے کے لئے ترکیہ پہنچ گئی ہیں۔انہیں  استنبول میں جدید علاقے کاراکوئی میں ایک ریستوراں سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔
بین الاقوامی اسٹار کو ایچ بی او کی “سیکس اینڈ دی سٹی” سیریزمیں کیری بریڈ شا کے کردار کے لیے سب سے زیادہ جانا جاتا ہے۔ جس کا کردار انہوں نے حال ہی میں 2021 کے سیکوئل “اینڈ جسٹ لائک دیٹ…” میں دوبارہ ادا کیا تھا۔
صحافیوں کے پوچھنے پر کہ کیا وہ چھٹیوں پر ترکیہ میں ہیں یا کسی پروجیکٹ کے لیے۔ تو پارکر نے ترکیہ زبان میں جواب دیا “چوک ساگ اول” جس کاترجمہ “بہت شکریہ” ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ پارکر بوڈرم میں چھٹیاں منانے کا ارادہ رکھتی ہے اور استنبول کے سیاحتی مقامات کی سیر کے لیے دو دن یہاں بھی گزاررہی ہے۔

Read Previous

ترکیہ: استنبول کے قریب جزیرے میں قائم کتابوں کی دکان لوگوں کو ماضی سے جوڑتی ہے

Read Next

پاک ترک مشترکہ پروڈکشن سے بنائے جانے والے ڈرامے” صلاح الدین ایوبی” کا سیٹ تیار

Leave a Reply