Turkiya-Logo-top

اعلیٰ تعلیم سے وابستہ 18 رکنی ترک وفد کی پاکستان آمد، طلبہ، تحقیق اور جامعات کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور ترکیہ نے اعلیٰ تعلیم، تحقیق، طلبہ و اساتذہ کے تبادلوں اور جامعات کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کے مطابق ترکیہ کی اعلیٰ تعلیم سے وابستہ 18 رکنی وفد نے اسلام آباد میں ایچ ای سی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت ترکیہ کی کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ایرول اوزوار کر رہے تھے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

اجلاس میں ایچ ای سی کی سینئر انتظامیہ کے علاوہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی بڑی جامعات کے وائس چانسلرز نے بھی شرکت کی۔

بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون، مشترکہ تحقیق، طلبہ اور اساتذہ کے تبادلوں اور جامعات کے درمیان براہِ راست روابط بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین ایچ ای سی نے ترک وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی اعلیٰ تعلیمی قیادت کے درمیان مسلسل رابطہ ایسے مؤثر اور باہمی فائدے کے شراکت داری منصوبوں کے لیے اہم ہے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور تعلیمی تبادلوں کے شعبوں میں پاکستان اور ترکیہ کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

Read Previous

انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی شعبے میں باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Read Next

روس میں عالمی یوتھ فیسٹیول، پاکستان سے 250 نوجوانوں کی شرکت

Leave a Reply