Turkiya-Logo-top

نیویارک کے میئر ذوہران ممدانی کی پلے لسٹ میں پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل، عالمی سطح پر پاکستانی موسیقی کی نئی پہچان

پاکستانی موسیقی کے مداحوں کے لیے خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، جہاں نیویارک شہر کے میئر ذوہران ممدانی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی گلوکار اور ریپر شمعون اسماعیل ان کے پسندیدہ فنکاروں میں شامل ہیں اور وہ گزشتہ کئی برسوں سے ان کی موسیقی سنتے آ رہے ہیں۔ ان کا یہ بیان نہ صرف شمعون اسماعیل بلکہ پاکستان کی ابھرتی ہوئی انڈی میوزک انڈسٹری کے لیے بھی عالمی سطح پر ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

برطانوی جریدے Rolling Stone کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ذوہران ممدانی نے اپنی موجودہ پلے لسٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان دنوں یوگینڈا کے معروف میوزک گروپ Radio & Weasel کے ساتھ ساتھ پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کی موسیقی بھی سن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شمعون اسماعیل کے گانے کئی برسوں سے سنتے آ رہے ہیں اور حالیہ دنوں میں ان کی موسیقی مزید توجہ کے ساتھ سن رہے ہیں۔

ذوہران ممدانی نے گفتگو کے دوران کہا کہ موسیقی ان کی زندگی کا اہم حصہ ہے اور یہی انہیں دنیا اور اپنے اردگرد کے ماحول کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔ انہوں نے اپنی نوجوانی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ نیویارک میں رہتے ہوئے مختلف موسیقی کی اصناف اور فنکاروں نے ان کی شخصیت پر گہرا اثر ڈالا، جس کا عکس آج بھی ان کی پسندیدہ پلے لسٹ میں نمایاں نظر آتا ہے۔

شمعون اسماعیل پاکستان کے اُن منفرد فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے پنجابی، اردو اور انگریزی زبانوں کو جدید موسیقی کے انداز کے ساتھ جوڑ کر اپنی الگ شناخت بنائی۔ ان کے متعدد گانے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی توجہ حاصل کر چکے ہیں، جبکہ نوجوان نسل میں ان کی مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ذوہران ممدانی کی جانب سے شمعون اسماعیل کا نام لینا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی موسیقی اب عالمی سطح پر بھی اپنی جگہ بنا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی مداح اس بیان کو پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ قرار دے رہے ہیں اور امید ظاہر کر رہے ہیں کہ اس طرح کی عالمی پذیرائی مستقبل میں مزید پاکستانی فنکاروں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی۔ شمعون اسماعیل ان کے پسندیدہ فنکاروں میں شامل ہیں اور وہ گزشتہ کئی برسوں سے ان کی موسیقی سنتے آ رہے ہیں۔ ان کا یہ بیان نہ صرف شمعون اسماعیل بلکہ پاکستان کی ابھرتی ہوئی انڈی میوزک انڈسٹری کے لیے بھی عالمی سطح پر ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

برطانوی جریدے Rolling Stone کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ذوہران ممدانی نے اپنی موجودہ پلے لسٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان دنوں یوگینڈا کے معروف میوزک گروپ Radio & Weasel کے ساتھ ساتھ پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کی موسیقی بھی سن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شمعون اسماعیل کے گانے کئی برسوں سے سنتے آ رہے ہیں اور حالیہ دنوں میں ان کی موسیقی مزید توجہ کے ساتھ سن رہے ہیں۔

ذوہران ممدانی نے گفتگو کے دوران کہا کہ موسیقی ان کی زندگی کا اہم حصہ ہے اور یہی انہیں دنیا اور اپنے اردگرد کے ماحول کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔ انہوں نے اپنی نوجوانی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ نیویارک میں رہتے ہوئے مختلف موسیقی کی اصناف اور فنکاروں نے ان کی شخصیت پر گہرا اثر ڈالا، جس کا عکس آج بھی ان کی پسندیدہ پلے لسٹ میں نمایاں نظر آتا ہے۔

شمعون اسماعیل پاکستان کے اُن منفرد فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے پنجابی، اردو اور انگریزی زبانوں کو جدید موسیقی کے انداز کے ساتھ جوڑ کر اپنی الگ شناخت بنائی۔ ان کے متعدد گانے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی توجہ حاصل کر چکے ہیں، جبکہ نوجوان نسل میں ان کی مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ذوہران ممدانی کی جانب سے شمعون اسماعیل کا نام لینا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی موسیقی اب عالمی سطح پر بھی اپنی جگہ بنا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی مداح اس بیان کو پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ قرار دے رہے ہیں اور امید ظاہر کر رہے ہیں کہ اس طرح کی عالمی پذیرائی مستقبل میں مزید پاکستانی فنکاروں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی۔

Read Previous

سی جے پی احتجاج کے رضاکار محمد جنید کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

Read Next

استنبول بار ایسوسی ایشن نمبر 2 کے اعلیٰ سطح کے وفد کا کراچی پریس کلب کا دورہ

Leave a Reply