بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے اپنی آنے والی فلم ’آوارہ پن 2‘ کی تشہیری مہم کے دوران پاکستان، خصوصاً لاہور، کے اپنے یادگار دورے کو محبت اور احترام کے ساتھ یاد کیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جب 2007 میں فلم ’آوارہ پن‘ پاکستان میں ریلیز ہوئی تھی تو وہ ہدایت کار مہیش بھٹ کے ہمراہ لاہور آئے تھے، جہاں انہیں غیرمعمولی محبت، والہانہ استقبال اور شاندار مہمان نوازی کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
عمران ہاشمی نے کہا کہ لاہور پہنچنے سے قبل ان کے ذہن میں کچھ خدشات ضرور تھے، لیکن پاکستان آتے ہی وہ تمام خدشات ختم ہوگئے۔ ان کے مطابق لاہور کے لوگوں نے جس خلوص، اپنائیت اور عزت کے ساتھ ان کی میزبانی کی، وہ آج بھی ان کے لیے ناقابلِ فراموش یاد ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو نہایت گرمجوش اور محبت کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ دو روزہ قیام کے دوران انہیں بے مثال عزت اور توجہ ملی۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
انٹرویو کے دوران عمران ہاشمی نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ پاکستان میں ہندی فلموں کی مقبولیت ہمیشہ سے بہت زیادہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ناظرین بھارتی فلموں کو بے حد پسند کرتے ہیں، جبکہ ان کی فلم ’جنت‘ کو بھی پاکستان میں زبردست پذیرائی ملی تھی، جس کے دوران مداحوں کا جوش و خروش دیکھنے کے قابل تھا۔
مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک
واضح رہے کہ عمران ہاشمی اس وقت ’آوارہ پن 2‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو 2007 کی مقبول فلم ’آوارہ پن‘ کا طویل انتظار کے بعد بننے والا سیکوئل ہے۔ فلم کے ٹیزر کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور اس کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔
