Turkiya-Logo-top

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

استنبول: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

ملاقات میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

اس موقع پر خطے کی مجموعی صورتحال، امن و استحکام اور باہمی مفادات سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر رجب طیب ایردوان نے اعلیٰ سطحی رابطوں کے تسلسل اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Read Previous

عمران ہاشمی نے ’آوارہ پن 2‘ سے قبل لاہور کی شاندار مہمان نوازی کو یاد کرتے ہوئے دل جیت لیے

Read Next

ترکیہ کی سیزری تجربہ گاہوں کا تربیتی پروگرام تیونس میں بھی منعقد

Leave a Reply