Turkiya-Logo-top

ترکیہ میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی تیاری

استنبول: ترکیہ میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی سے متعلق قانون سازی پر پیش رفت جاری ہے۔ ترک پارلیمان میں منظور ہونے والے نئے بل کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو عمر کی تصدیق کے نظام متعارف کرانے اور والدین کے لیے کنٹرول ٹولز فراہم کرنے کا پابند بنایا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانا محدود کیا جا سکتا ہے جبکہ انسٹاگرام، ٹک ٹاک، یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز کو بچوں کے تحفظ کے لیے نئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

ترک حکام کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد بچوں کو نقصان دہ آن لائن مواد، سائبر بُلنگ اور ڈیجیٹل خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔ حکومت کے مطابق سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال نے بچوں کی ذہنی صحت اور آن لائن تحفظ سے متعلق خدشات میں اضافہ کیا ہے۔

قانون کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو عمر کی تصدیق کے نظام کے علاوہ والدین کے لیے نگرانی کے خصوصی فیچرز بھی متعارف کرانے ہوں گے۔ اس کے علاوہ نقصان دہ مواد کے خلاف فوری کارروائی کی ذمہ داری بھی پلیٹ فارمز پر عائد کی جا سکتی ہے۔

ترکی کی حزب اختلاف کی بعض جماعتوں نے مجوزہ اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے تحفظ کے لیے پابندیوں کے بجائے متبادل اور حقوق پر مبنی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا کے مختلف ممالک بھی کم عمر صارفین کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق قوانین پر غور کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا، فرانس، اسپین اور دیگر ممالک بھی اس حوالے سے مختلف اقدامات پر کام کر رہے ہیں۔

اگر یہ قانون مکمل طور پر نافذ ہو جاتا ہے تو ترکی ان ممالک میں شامل ہو جائے گا جہاں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر سخت ضوابط نافذ کیے جا رہے ہیں۔

Read Previous

ترک انٹیلیجنس چیف کا اہم دورہِ لیبیا: غزہ امدادی قافلے کے 10 یرغمال کارکنان کی رہائی، ترکیہ کی کامیاب تزویراتی سفارتکاری

Read Next

پاکستان کا بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے تحفہ، ایک ہزار فٹ بالز سرکاری اسکولوں میں تقسیم ہوں گے

Leave a Reply