Turkiya-Logo-top

ترکیہ کی نوجوان نسل میں ریکارڈ اضافہ، خواتین تعلیم میں مردوں سے آگے

ترکیہ کے ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری کردہ “جوان نسل اعداد و شمار 2025” رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 15 سے 24 برس عمر کے نوجوانوں کی تعداد ایک کروڑ ستائیس لاکھ آٹھ ہزار تین سو اڑتالیس تک پہنچ گئی ہے، جو مجموعی آبادی کا 14 اعشاریہ 8 فیصد بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نوجوان آبادی میں مردوں کا تناسب 51 اعشاریہ 2 فیصد جبکہ خواتین کا تناسب 48 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
نوجوان آبادی کی سب سے زیادہ شرح شرناق میں 20 اعشاریہ 4 فیصد رہی، جبکہ سب سے کم شرح بالیق اسیر میں 11 اعشاریہ 7 فیصد نوٹ کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکیہ میں نوجوان آبادی کا تناسب یورپی ممالک کی اوسط شرح 10 اعشاریہ 7 فیصد سے زیادہ، تاہم عالمی اوسط 15 اعشاریہ 6 فیصد سے کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق آنے والے برسوں میں نوجوان آبادی میں مسلسل کمی متوقع ہے اور اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2040 تک یہ شرح 12 اعشاریہ 2 فیصد جبکہ 2060 تک 10 اعشاریہ 3 فیصد رہ جائے گی۔

اعلیٰ تعلیم میں خواتین نے مردوں پر واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ شرح 46 اعشاریہ 3 فیصد ریکارڈ کی گئی، جس میں مردوں کی شرح 39 اعشاریہ 9 فیصد جبکہ خواتین کی شرح 53 فیصد رہی۔
روزگار سے متعلق اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2025 کے دوران نوجوانوں کی افرادی قوت میں شمولیت کی شرح 47 اعشاریہ 6 فیصد تک پہنچ گئی

ذہنی اور سماجی پہلوؤں میں بھی دلچسپ نتائج سامنے آئے ہیں۔ 18 سے 24 برس عمر کے 54 اعشاریہ 4 فیصد نوجوانوں نے خود کو خوش قرار دیا، جبکہ 11 اعشاریہ 9 فیصد نے ناخوشی کا اظہار کیا۔
ترکیہ میں نوجوان طبقہ تعلیم، روزگار اور سماجی بہتری کے مرحلے سے گزر رہا ہے، تاہم آبادی میں متوقع کمی اور روزگار کے محدود مواقع مستقبل کے لیے اہم چیلنجز بن سکتے ہیں

Read Previous

ترکیہ اور بیلجیئم کے دفاعی تعلقات میں بڑی پیش رفت، 9 اہم معاہدوں پر دستخط

Leave a Reply