Turkiya-Logo-top

ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان، ٹرمپ کا شکریہ

ایران نے آبنائے ہرمز کو سیزفائر کے دوران مکمل طور پر تجارتی بحری جہازوں کیلئے کھول دیا ہے جو عالمی تجارت کیلئے ایک بڑی پیش رفت کے طور پر سامنے آئی ہے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام کمرشل جہازوں کیلئے راستہ کھلا رہے گا

انہوں نے واضح کیا کہ سیزفائر کے باقی ماندہ عرصے کے دوران جہازوں کی آمد و رفت بلا تعطل جاری رہے گی تاہم تمام بحری جہازوں کو ایرانی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کے مقرر کردہ مخصوص راستوں پر عمل کرنا ہوگا

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور اس پیش رفت پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے

آبنائے ہرمز جو عالمی سطح پر تیل اور تجارتی سامان کی ترسیل کیلئے ایک انتہائی اہم گزرگاہ سمجھی جاتی ہے اس کی بحالی سے بین الاقوامی مارکیٹ میں استحکام کی امید پیدا ہو گئی ہے

Read Previous

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران، کس کس سے کیا ملاقات ہوئی؟

Read Next

انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی دانش اور ضمیر کا مشترکہ پلیٹ فارم بن گیا، رجب طیب ایردوان

Leave a Reply