Turkiya-Logo-top

ترکیہ کے سکول میں فائرنگ کا واقعہ، ملزم کا ایلیٹ راجر سے متاثر ہونے کا انکشاف

None

ترکیہ کے شہر کہرامان مراش کے ایک مڈل سکول میں پیش آنے والے اندوہناک فائرنگ کے واقعے میں ایک استاد اور آٹھ طلبہ سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے حکام کے مطابق حملہ آور بھی موقع پر ہی اپنی جان کھو بیٹھا

تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ 14 سالہ طالب علم نے حملے سے قبل اپنے واٹس ایپ پروفائل پر امریکی مسلح حملہ آور ایلیٹ راجر سے متعلق ایک تصویر لگائی ہوئی تھی جو 2014 میں کیلیفورنیا میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث تھا

ترک پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور واقعے کو انفرادی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے استغاثہ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے کمپیوٹر سے 11 اپریل کی تاریخ کا ایک دستاویز ملا ہے جس میں بڑی کارروائی کا منصوبہ درج تھا اس کے علاوہ گھر اور گاڑی سے حاصل کیے گئے ڈیجیٹل مواد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے

ملزم کے والد جو کہ ایک سینئر پولیس افسر ہیں، کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے تفتیش کے دوران انہوں نے بتایا کہ بیٹے کی ہتھیاروں میں دلچسپی تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی واقعے سے دو روز قبل وہ اپنے بیٹے کو پولیس فائرنگ رینج بھی لے گئے تھے جہاں اسے فائرنگ کا تجربہ کروایا گیا والد نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بیٹے نے امریکی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہاں ہر شخص آسانی سے ہتھیار خرید سکتا ہے

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم اپنے والد کے لائسنس یافتہ ہتھیاروں میں سے پانچ پستول اپنے بیگ میں سکول لے کر آیا تھا یہ ہتھیار ایک لاکڈ باکس میں رکھے گئے تھے تاہم تفتیش کار یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ملزم نے اسے کیسے کھولا

Read Previous

پاکستان نیوی کا جدید اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

Read Next

افغانستان کی بجائے ایران کے راستے پاکستان کی نئی تجارتی پیش رفت

Leave a Reply