پاک بحریہ نے اپنی پیشہ ورانہ تیاری اور جدید صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ جہاز سے فائر کیے جانے والے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس میں میزائل نے طویل فاصلے پر تیز رفتاری کے ساتھ اپنے ہدف کو درست نشانہ بنایا
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے سینئر سائنسدانوں اور انجینئرز کے ہمراہ اس میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق، میزائل جدید گائیڈنس سسٹم اور اعلیٰ درجے کی چالاکی سے لیس ہے، جو اسے خطرات سے بچنے، بدلتی صورتحال کے مطابق خود کو ڈھالنے اور انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی تکنیکی مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کے امتزاج کا مظہر ہے یہ کامیابی اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ پاک بحریہ سمندری حدود میں قابلِ اعتماد دفاعی صلاحیت برقرار رکھتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے اس اہم کامیابی میں شریک یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے
