
پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاچی نے 4 ستمبر کو وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں ترک سفیر نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مہمان نوازی پر پاکستانی وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاچی نے 5 ستمبر کو صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں ترک سفیر نے صدر پاکستان کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ صدر پاکستان نے ترک پاک تعلقات کے فروغ کے لیے سفیر کی کاوشوں کو سراہا۔
ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاچی نے پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر مہمت پاچاچی 27 جون 2022 کو پاکستان میں بطور سفیر اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔ واضح رہے کہ ترک وزیر خارجہ نے عرفان نزیر اوغلو کو پاکستان میں ترکیہ کے نئے سفیر کے طور پر تعینات کیا ہے۔